حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی زندگی امت کے لئے مشعل راہ ہے، سجادہ نشیں پیر سید ادریس شاہ زنجانی

عقیدہ ختم نبوت کے سب سے پہلے محافظ حضرت ابوبکر صدیق ؓتھے آپ ؓ نے اپنے دور خلافت میں جھوٹے مدعیان نبوت کا بھرپور انداز میں تعاقب کر کے تحریک ختم نبوت کی بنیاد رکھی: امیر تحریک زنجان پاکستان

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) تحریک زنجان پاکستان کے مرکزی امیر سجادہ نشیں پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی زندگی امت کے لئے مشعل راہ ہے، عقیدہ ختم نبوت کے سب سے پہلے محافظ حضرت ابوبکر صدیق ؓتھے آپ ؓ نے اپنے دور خلافت میں جھوٹے مدعیان نبوت کا بھرپور انداز میں تعاقب کر کے تحریک ختم نبوت کی بنیاد رکھی تحفط ختم نبوت کا کام ہمیں حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓسے ملاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامع مسجد شاہ زنجان میں شان صدیق اکبر ؓکے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پیر سید ادریس شاہ زنجانی کا کہنا تھا کہ حضرت سیدنا صدیق اکبرؓکی سیرت و کردار کو رہنماء بنا کر ناموس رسالتؐ اور ختم نبوت ﷺکا تحفظ بہتر طور پر کیا جا سکتا ہے، خلیفہ اوّل امیر المومنین حضرت سیدنا ابو بکر صدیق ؓکے دور حکومت میں اسلام کو مزید تقویت و عروج حاصل ہوا،صدیق اکبر ؓ نے امور مملکت کے فرائض انسانیت کی عملی خدمت کے ساتھ انجا م دیئے، آپ کا طرز ِ حکمرانی رعا یا کی داد رسی کی روشن مثال ہے جو حکمرانوں اور امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے، خلیفہ اوّل عشق مصطفی کے پیکر و جانثار صحابی تھے آپؓ نے جرات و بہادری کے ساتھ جھوٹے مدعیان نبوت کے فتنے کی سرکو بی کر کے اسلام کی اعلیٰ اقدار کا تحفظ کیا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں