شیر وانیاں سلوا نی آسان لیکن پہننی بہت مشکل ہے ،چوہدری کاشف اسماعیل نمبردار

منگل 19 اپریل 2022 23:19

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء چوہدری کاشف اسماعیل نمبردار نے کہا کہ شیر وانیاں سلوا نی آسان لیکن پہننی بہت مشکل ہے ،تحریک انصاف کی صوبائی قیادت نے حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کیخلاف نیا پتہ پھینک دیا،گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی طرف سے سردار عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے قانونی و آئینی تفصیلات طلب کرلیں، وہ ان خیالات کا اظہار اپنے ڈیر ے پر کار کنوں اور میڈیا سے کر رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ نتحریک انصاف نو منتخب وزیر اعلیٰ میاں حمزہ شہباز شریف کی تقرری غیر آئینی وقانونی حربے استعمال کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہی.پی ٹی آئی نے حمزہ شہباز کے وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے نتائج خلاف ایک نیا پتا پھینک دیا.اِس ضمن میں ایڈووکیٹ جنرل کو خط بھی لکھ دیاگیا ہے،بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ تکنیکی بنیاد پر منظور نہیں ہوتا تو اِس کے بعد ہونے والا تمام پراسیس خصوصاً وزارت اعلیٰ کا انتخاب بھی متنازعہ اور غیر آئینی ہوجائے گا گر ایسا نہ بھی ہو تو نیا میچ ضرور پڑے گا�

(جاری ہے)

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں