پی ٹی آئی آج الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کرے گی ، قیادت ضلعی اور صوبائی رہنماء کریں گے، رانا نثار راٹھ

منگل 26 اپریل 2022 00:16

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنماء رانا نثار راٹھ نے کہا کہ منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کے فیصلے میں تاخیر پی ٹی آئی آج الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کرے گی ، مظاہرے کی قیادت ضلعی اور صوبائی رہنماء کریں گے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر کل دوپہر 12 بجے الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے ا حتجاج کیا جائے گا، رانا نثار راٹھ کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کے فیصلے میں تاخیر پر احتجاج کیا جائے گا،عمران خان کووزیراعظم ہاؤس سے کس نے رخصت کیا، رات بارہ بجے عدالتیں کس نے لگائی، اب قوم بیزار ہو چکی ہے جعلی چوروں کی حکومت نا منظور،عوام سراپا احتجاج، الیکشن کمیش پنجاب آفس کے سامنے مظاہرے کی قیادت یاسمین راشد، محمودالرشید، اسلم اقبال، مراد راس کریں گے، الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے پرُامن احتجاج کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں