محکمہ بلدیات پنجاب نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 2000 ڈیلی ویجز ملازمین بھرتی کرنے کی منظوری دے دی

منگل 17 مئی 2022 00:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2022ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں صفائی اور ستھرائی کی ناقص صورتحال سے نمٹنے کے لئے محکمہ بلدیات پنجاب نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 2000 ڈیلی ویجز ملازمین بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی ایمپلائز فہرست میں عملہ صفائی کی مطلوبہ تعداد نہ ہونے کی وجہ سے شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے جس سے نمٹنے کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی نے محکمہ بلدیات سے 2000 ڈیلی ویجز ملازمین بھرتی کرنے کی اجازت طلب کر رکھی تھی بھرتی کئے جانے والے ان ڈیلی ویجز ملازمین کو شہر کی صفائی اور ستھرائی پر تعینات کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں