ڈی سی لاہور کا چلڈرن ہسپتال کے قریب قائم ٹریفک لوڈ مینجمنٹ کیمپ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

منگل 17 مئی 2022 23:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے چلڈرن ہسپتال کے قریب قائم ٹریفک لوڈ مینجمنٹ کیمپ کا دورہ کیا۔انہوں نے کیمپ میں ایم سی ایل، پولیس، ٹریفک پولیس، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکاروں کی حاضری کو چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون سونیا صدف اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پرڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے حوالے سے متحرک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر کی 24 اہم شاہراہوں کو ماڈل بنانے کے لئے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے،گزشتہ روز سے تجاوزات کے خاتمے کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا۔انہوں نے ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمے اور غیر قانونی طور پر پارک کی گئی گاڑیوں کو ہٹایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو،ایل ڈبلیو ایم سی صفائی کے عمل کو جاری رکھیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے 28 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں تقریبا 700 ملازمین تجاوزات مہم میں حصہ لے رہے ہیں جو لاہور شہر کو ماڈل بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کا مقصد لاہور شہر کو تجاوزات سے پاک اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں