رائے ونڈ میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری

ایک ہفتے میں 36بجلی چوروں سے 27لاکھ روپے ریکوری کر لی گئی

بدھ 18 مئی 2022 00:02

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) رائے ونڈ میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،ایک ہفتے میں 36بجلی چوروں سے 27لاکھ روپے ریکوری کر لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ای سنٹرل سرکل چودھری رشید کی ہدایت پر رائے ونڈ کے مختلف علاقوں میں میٹر انسپکٹر محمد اصغر کی ٹیم نے چھاپے مار کر 36بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر انہیں 108735یونٹ ڈال کر مذکورہ بجلی چوروں سے 27لاکھ روپے ریکوری کرلی گئی ہے ،ٹیم نے شہر اور گردونواح میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ،ایس ای چودھری محمد رشید نے کہا ہے کہ پورے سرکل کو بجلی چوری سے پاک کر دیا جائیگا اوربجلی چوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا،بجلی چوری کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں