پنجاب بھرمیں1039ٹریفک حادثات میں12افراد جاں بحق1074زخمی ہوئے

بدھ 18 مئی 2022 00:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1039ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں12افرادجاںبحق جبکہ1074افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔456معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (72فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 502ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور26مسافر474اور110پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ264ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت266متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان83حادثات میں100 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان83 حادثات میں81متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ان ٹریفک حادثات کے کل1086متاثرین میں861مرد اور225خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں201فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور573افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ312زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں896موٹرسائیکلز،75آٹو رکشی117موٹر کاریں،32وین10مسافربسیں،25ٹرک اور86دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں