عمران خان پاکستان میں اپنی باد شاہت قائم کرنا چاہتاہی: سلیم ر ضا

کپتان کواپنے سوا سب پار ٹیاں چور نظر آ تی ہیں اور اپنی گو گی خان کی کر یشن کیخلا ف با ت سننے کو تیار نہیں

بدھ 18 مئی 2022 23:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان میں اپنی باد شاہت قائم کرنا چاہتاہے، کپتان کواپنے سوا سب پار ٹیاں چور نظر آ تی ہیں اور اپنی گو گی خان کی کر یشن کیخلا ف با ت سننے کو تیار نہیں،چار سا لو ں میں عمران خان حکومت پاکستان کیلئے کسی عذا ب سے کم نہیں تھی ۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور عوام کو بڑھکانے کی سازش قابل قبول نہیں،عمران خان کا وجود پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا ہے، عمران خان امریکی سازش کے بعد اب اپنے قتل کی سازش کا ڈرامہ رچاکر عوام میں کھویا ہوا مقام بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ نواز لیگ کی قیادت قومی بحرانوں کوشکست دے گی، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں اور ملکی نظام و انصرام مربوط بنانے سمیت اداروں کو فعال کیا گیا ہے تاکہ عوام کو ہر سطح پر ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے، انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں روز بروز آ نے والی بہتری موجودہ اتحادی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے جس سے پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے اور عوام کو روزگار کے مواقع میسر آرہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں