امپورٹ پر پانچ فیصد ڈیوٹی عائد کردی جائے‘محمد یوسف شاہ

بدھ 18 مئی 2022 23:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر یوسف شاہ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ امپورٹ پر پانچ فیصدڈیوٹی عائد کردی جائے جس سے غیر ضروری درآمدات کم کرنے اور تجارتی خسارہ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ایک بیان میں یوسف شاہ نے کہا کہ کسی زمانے میں امپورٹ پر تین فیصد ڈیوٹی ہوتی تھی جسے ختم کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ سے تجارتی خسارہ میں اضافے اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو جیسے مسائل پیدا ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی حالات کو مدنظر رکھے ۔ ہماری معیشت بھاری درآمدات کی متحمل نہیں ہوسکتی ہے۔ محمد یوسف شاہ نے کہا کہ حکومت اگر امپورٹ پر پانچ فیصد ڈیوٹی لاگو کر دے تو اس سے غیرضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی بھی ہوگی اور حکومت کو تین سے چار ارب ڈالر کی آمدن بھی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں