پنجاب حکومت نے کمشنرز، سیکرٹریز، سمیت 34افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے

بدھ 18 مئی 2022 23:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) پنجاب حکومت نے کمشنرز، سیکرٹریز، سمیت 34افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڈ کو عہدے سے ہٹا کر ڈی جی آرکیالوجی تعینات کردیاگیا ، کمشنر لاہور کیپٹن عثمان کو ڈی جی ایل ڈی اے کا اضافی چارج دیدیاگیا،سیکرٹری مواصلات اسد اللہ خان کو سیکرٹری زراعت تعینات کردیاگیا ،سیکرٹری پی اینڈ ڈی مجاہد شیر دل کا تبادلہ ،مجاہد شیر دل کو سیکرٹری مواصلات تعینات کردیاگیا ،اسپیشل سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ اجمل بھٹی کاتبادلہ ،اجمل بھٹی کو سیکرٹری انرجی تعینات کردیاگیا ،سید مبشر حسین سیکرٹری انوائرمنٹ کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی ،سیکرٹری بلدیات نعیم رئوف کو سیکرٹری انوائرمنٹ تعینات کردیاگیا ،اسد رحمان گیلانی کو سیکرٹری بلدیات تعینات کردیا گیا ،سیکرٹری لیبرڈاکٹر محمد سہیل شہزاد کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی ،کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چھٹہ کا تبادلہ کرکے سیکرٹری لیبر تعینات کردیاگیا ،محمد عثمان انور کو کمشنر ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا ،سیکرٹری مائنز عامر اعجاز اکبر کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنادیا،محمد علی عامر کو سیکرٹری مائنر تعینات کردیاگیا،سیکرٹری ایکسائز وقاص علی محمود کا تبادلہ کر کے سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات کردیا گیا ،سیکرٹری وویمن صائمہ سعید کا تبادلہ کرکے سیکرٹری ایکسائز تعینات کردیاگیا ،سمیرا صمد کو سیکرٹری وویمن تعینات کردیا گیا ،سیکرٹری خوراک علی سرفراز کا تبادلہ کرکے سیکرٹری ہائوسنگ تعینات کردیاگیا ،علی سرفراز حسین کو سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کا اضافی چارج دیدیا گیا،سیکرٹری ٹرانسپورٹ نادر چٹھہ کا تبادلہ کر کے سیکرٹری خوراک پنجاب تعینات کردیاگیا ،محمد احسن وحید کوسیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات کردیا گیا ،سیکرٹری ٹورازم اسد اللہ فیض کا تبادلہ کر کے یوتھ آفیئر اینڈ سپورٹس تعینات کردیاگیا ،سیکرٹری لائیو اسٹاک حیدر شیرازی کا تبادلہ ممبر بورڈ آف ریونیو جوڈیشل ون تعینات کردیاگیا ،کمشنر فیصل آباد زاہد حسین کاتبادلہ کر کے سیکرٹری لائیو اسٹاک تعینات کردیاگیا ،سیکرٹری اسکولز عمران سکندر بلوچ کا تبادلہ کر کیکمشنر فیصل آباد تعینات کردیاگیا ،کمشنر سرگودھا نبیل جاوید کا تبادلہ کر کے نبیل جاوید کو سیکرٹری اسکولز پنجاب تعینات کردیاگیا،کمشنر ملتان ارشاد احمد کا تبادلہ کر کے کمشنر سرگودھا تعینات کردیا گیا ،محمد ظفر اقبال کمشنر بہاولپور کا تبادلہ کرکے سیکرٹری فاریسٹ وائلڈ لائف تعینات کردیاگیا ،سیکرٹری اطلاعات پنجاب راجہ جہانگیر انور کا تبادلہ کر کے کمشنر بہاولپور تعینات کردیاگیا ،کمشنر گوجرانوالہ احسان بھٹہ کا تبادلہ کر کے سیکرٹری ٹورازم تعینات کردیا گیا ،وقار اعظم کو ا یم ڈی پیپرا تعینات کردیا گیا ،ڈی جی آرکیالوجی پنجاب عثمان علی خان کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی بنادیاگیا ،کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنادیا،صلوت سعید کو کمشنر ساہیوال تعینات کردیاگیا ،رجسٹرار کوآپریٹیو پنجاب رفاقت علی کا تبادلہ کر کے ڈی جی ایکسائز پنجاب تعینات کردیاگیا ،کین کمشنر پنجاب زمان وٹو کو رجسٹرار کوآپریٹیو پنجاب کا اضافی چارج دیدیا گیا،ڈی جی پی ایچ اے زیشان جاوید کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنادیاگیا جبکہ عمر جہانگیر کو ڈی جی پی ایچ اے تعینات کردیاگیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں