پنجاب کی جانب سے وفاق کو 13افسروں اورسیکرٹریٹ گروپ کے 1 آفیسر کی خدمات واپس لینے کا مراسلہ جاری

بدھ 18 مئی 2022 23:55

لاہور (آن لائن) حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت سے پنجاب میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی13 افسروں اورسیکرٹریٹ ۱گروپ کے 1 آفیسر کی خدمات واپس لینے کا مراسلہ جاری کر دیا۔سیکشن آفیسر (سروسز)حمزہ نوید کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ حکومت پاکستان کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔ مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ تمام 14افسروں کی پنجاب میں مزید خدمات کی ضرورت نہیں، لہذا ان کی سروسز واپس لے لی جائیں۔

وفاقی حکومت کوجن آفیسرز کی خدمات واپس لینے کی درخواست کی گئی ہے، ان میں گریڈ20کے 3، گریڈ19 کے 6 اور گریڈ18 کے چار آفیسرز شامل ہیں ۔گریڈ 20 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے جن افسروں کی خدمات واپس لینے کی درخواست کی گئی ہے، ان میں محمد آصف بلال لودھی چیئر مین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، عثمان علی خان ڈائریکٹر جنرل آثار قدیمہ کے نام شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ20 کے طارق محمود جاوید چیئر مین پنجاب کوآپریٹو بورڈ آف لیکویڈیشن کی خدمات واپس لینے کی درخواست کر دی گئی۔گریڈ19کے افسروں میں سے آسیہ گل چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی بورڈ،عائشہ حمید ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ،ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر بیت المال مدثر ریاض ملک ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب عامر عقیق خان ،کمشنر پیسیڈاکٹر سید بلال حیدر ،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور ذیشان جاوید ،کی خدمات واپس لینے کی درخواست کر دی گئی۔وفاقی حکومت سے پنجاب میں تعینات گریڈ18 کی ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسیدہ رملہ علی ،ڈپٹی سیکرٹری فنانس کنول بتول ،مسز نورش عمران اور رابعہ ریاست کی خدمات واپس لینے کی درخواست کر دی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں