ایکسپوسنٹر میں تین روزہ ’’پاکستان کوٹنگ شو شروع ہوگیا

کوٹنگ ،پینٹس اور کیمیکلز انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز بلکہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی اس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا

جمعرات 19 مئی 2022 23:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2022ء) لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان کوٹنگ شو 2022 کا آغاز ہو گیا ہے اور نہ صرف کوٹنگ ،پینٹس اور کیمیکلز انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز بلکہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی اس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ معروف سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک منداور ایرانی قونصل جنرل رضا ناظری نے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق اور لاہور چیمبر کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر معظم رشید کے ہمراہ شو کا افتتاح کیا۔

یہ شو لاہور ایکسپو سینٹر میں 19 سے 21 مئی تک جاری رہے گا، جس میں جدید ترین مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ شو کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق اور معظم رشید کے ہمراہ سٹالز کا دورہ کیا اور مصنوعات کے معیار کو سراہا۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن نے کہا کہ کوٹنگ انڈسٹری سے وابستہ سٹیک ہولڈرز اور غیرملکی افراد کا رد عمل بہت خوش آئند ہے ،پاکستان کوٹنگ شو نہ صرف بے مثال کامیابی سے ہمکنار ہوگا بلکہ تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

نائب صدر حارث عتیق نے پاکستان کوٹنگ شو کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی منظور نامہ ایسے اقدامات کا متقاضی ہے جو معاشی بحران سے نجات دینے میں اہم کردار ادا کرسکیں۔ لاہور چیمبر کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی رکن اور شو کے آرگنائزر معظم رشید نے کہا کہ پاکستان کوٹنگ شو 2022 بین الاقوامی اور مقامی مینوفیکچررز، ڈسٹری بیوٹرز، سپلائرز اور ڈیلرز کے لیے بہت کشش کا سبب ہے جبکہ یہ سٹیک ہولڈرز کے لیے B2B نیٹ ورکنگ، ایسوسی ایشن اور میڈیا کی نمائش کے بے پناہ مواقع فراہم کررہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں