ڈالرکی ڈبل سنجری موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے

معاشی بحران کے بعد توانائی بحران ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے کسی خطرے سے کم نہیں:میاں ذکر اللہ

جمعرات 19 مئی 2022 23:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2022ء) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ڈالرکی ڈبل سنجری موجود اور سابقہ حکمرانوں کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے۔ 75 سال سے سامراج اور ڈالروں کی غلامی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال نے روپے کو بیقدر اور ڈالر کو ڈبل سنجری تک پہنچا دیا ہے۔

معاشی بحران کے بعد توانائی بحران ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے کسی خطرے سے کم نہیں۔لاہورسمیت ملک بھر میں سخت گرمی میں بجلی کی لوڈشیدنگ نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنادی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں جماعت اسلامی لاہور کی ایگزیٹو باڈی کے ممبران,ضلعی عہدیداران اور ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہورانجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، چوہدری محمود الاحد، حاجی ریاض الحسن، ڈپٹی سیکرٹری انجینئر حماد رشید، امراء علاقہ جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر محمود خان، خالد احمد بٹ، سیف الرحمن، مرزا شعیب یعقوب، عبدالعزیز عابد، سیکرٹری علاقہ عمر شہباز، غلام حسین بلوچ، خبیب نذیر، یونس ایڈووکیٹ، عثمان افضل، قاری عطاء الرحمن، ایگزیٹو ڈائریکٹر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور مغیث شاہد قریشی سمیت دیگر ذمہ داران وعہدیداران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی غلا می پاکستان کی آزادی،خود مختاری اور سلامتی کے لیے سیکورٹی رسک بن چکی ہے۔ حکمرانوں نے ڈالروں کے حصول کی خاطر پاکستان کی خود مختاری کو فروخت کردیا ہے۔موجودہ حکومت کو امریکا کی پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کی یقین دہانی ملک وقوم کیلئے غلامی کی زنجیراور معاشی تباہی کی توید ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹے سمیت دیگر اشیاء خرودونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو حکمرانوں کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔جو حکومت عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتی ا س کو برسراقتدار رہنے کا بھی کوئی حق حاصل نہیں۔امیر لاہور نے ضلعی عہدیداران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر لاہور کی تمام یونین کونسلز اور گلی محلے کی سطح پرجماعت اسلامی لاہور آئندہ انتخابات کی تیاری اورمہنگاء وبے روزگاری کے خلاف رابطہ عوام مہم کے ذریعے لوگوں کومنظم کریگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں