ضیا الدین یونیورسٹی کرا چی کے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر سید عر فان حیدر کا ویٹرنری یونیورسٹی لاہور کا دورہ

جمعرات 19 مئی 2022 23:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2022ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور میں گذ شتہ روز ضیا الدین یونیورسٹی کرا چی کے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر سید عر فان حیدر نے دورہ کیا اوروا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نسیم احمدسے ملاقات کی ۔دریں اثنا ویٹر نری یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران کے ساتھ اجلا س کا انعقاد ہو ا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے کی جبکہ اجلاس میں یونیورسٹی فیکلٹی ممبران وانتظا می افسران کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

اجلاس کے دوران پروفیسر ڈاکٹر عر فان حیدر نے بتا یا کہ وہ ضیا الدین یونیورسٹی کرا چی میں ویٹر نری یونیورسٹی لاہور کے تعاون سے ویٹر نری سائنس (ڈی وی ایم) ڈگری پروگرام کا آغاز کر نا چاہتے ہیں نیز اجلاس میںدودھ اور گوشت سے بنی مصنو عات کی پراسیسنگ، ویلیو ایڈیشن، مو یشی پال کسا نو ں کی مصنو عات کو فرو خت کرنے کے حوالے سے مارکیٹنگ اور نیٹ ورکنگ نیز تعلیمی و تحقیقی اشتراک سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پر تبا دلہ خیال بھی کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شر کا نے ویٹر نری یونیورسٹی کے سینٹر فار اپلا ئڈ پالیسی ریسرچ ان لا ئیو سٹاک (کیپرل) کے کردار و کا وشو ں کے بارے میں بھی بتا یا۔ اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے و ا ئس چا ڑ*نسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے پروفیسر ڈاکٹر سید عر فان حیدر کو بتا یا کہ ویٹر نری یونیورسٹی اپنے گریجو یٹس کی فیلڈ سے متعلقہ تکنیکی صلا حیتیں اُ جا گر کر نے اور ما ہر ایکسپرٹ ہیو من ریسورس بنانے کی طرف خصو صی تو جہ دے رہی ہے تا کہ وہ عملی زند گی میں لا ئیو سٹاک ، پولٹری اور ڈیری سیکٹرز کی تر قی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکیں نیز ویٹر نر ی یو نیور سٹی کے مختلف تعلیمی ، تحقیقی و تربیتی پروگراموں کے علا وہ یونیورسٹی کی تاریخی اہمیت کے بارے میں بھی بتا یا ۔

بعد ازیں پروفیسر ڈاکٹر سید عر فان حیدر نے ویٹر نری یونیورسٹی کے راوی کیمپس میں قائم مختلف ڈیپا رٹمنٹس ملک پلانٹ، کلینکس، سینٹرل لیبا رٹری کمپلیکس، اکرم کمپلیکس، ڈیری ٹریننگ اینڈ ریسر چ سینٹر اور سمال رومینینٹ فارم کا دورہ کیا اور وہا ں مو جو د سہو لیات کا جائزہ لیا ۔ اپنے دورہ کے دوران انہو ں نے ویٹر نری یونیورسٹی کی اسٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی تحقیقی سہولیات کی تعریف بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں