10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی

جمعرات 19 مئی 2022 17:59

10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور سمیت صوبے بھر کے عوام کو ریلیف دینے کے لئے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کردی ہے اس کمی کے ساتھ شہر کے عام بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا اب 650 روپے کی بجائے 450 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کے ساتھ ساتھ گھی، کوکنگ آئل اور چینی کی قیمتیں بھی کم کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں