اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کا شالیمار چوک تا مغلپورہ پل کا دورہ، تجاوزات آپریشن کا جائزہ لیا

جمعرات 19 مئی 2022 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ذیشان ندیم نے شالیمار چوک تا مغلپورہ پل کا دورہ کیا اور اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ کی فیلڈ میں حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو اہم کردار نبھانے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ شالیمار ہسپتال کی دیوار کے ساتھ پڑے ہوئے کوڑا کرکٹ کو فوری اٹھائے جبکہ ڈی ایم او آئی کو سڑکوں پر سے بینرز اور پوسٹرز اتارنے کی بھی ہدایت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ذیشان ندیم نے کہا کہ عارضی و پختہ تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے، تجاوزات مہم کو کامیاب بنانے کے لئے دورے کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر تجاوزات مہم کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ضلعی انتظامیہ تجاوزات مہم کو کامیاب بنانے کے لئے متحرک ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں