ڈی سی لاہور کی زیر صدارت کاچھا فروٹ و سبزی منڈی میں ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس

جمعرات 19 مئی 2022 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت کاچھا فروٹ و سبزی منڈی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر طیب سلطان، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹان سونیا صدف ، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی کاہنہ کاچھا لاہور و دیگر نے شرکت کی- اجلاس میں سبزی و فروٹ منڈی میں اہم امور کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کاچھا فروٹ و سبزی منڈی میں بانڈری وال کی تعمیر کی جائے گی اس حوالے سے خالی جگہ پر پرپوزل تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران سبزی و فروٹ منڈی کے آفس میں سولر سسٹم کی تنصیب اور سیکورٹی مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا- ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے سبزی و فروٹ منڈیوں میں دیگر انتظامات کو بھی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں تمام تر انتظامات کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں