لاہور،4 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

جمعرات 19 مئی 2022 23:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) آئی جی پنجاب نے 4 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق شاکر حسین داور ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب کو اے آئی جی ٹریننگ پنجاب کی خالی سیٹ پر لگا دیا گیا ،حسن مشتاق سکھیرا اے آئی جی لوجسٹک پنجاب کو ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب لگا دیا گیا ،توصیف حیدر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپیشل پروٹیکشن یونٹ لگا دیا گیا اورمحمد نوید اے آئی جی ڈسپلن پنجاب کو اے آئی جی ایڈمن اور سیکورٹی پنجاب کی ذمہ داریاں سونپ دیں گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں