ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے اپنے عہدے کا چارج لیا

جمعرات 19 مئی 2022 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے اپنے عہدے کا چارج لیا۔ محمد سہیل چودھری کا تعلق پاکستان پولیس سروس کی28 کامن سے ہے۔ سینئر پولیس افسران اور عملے نے ڈی آئی جی آپریشنز کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق سہیل چودھری کا شمار انتہائی پروفیشنل، تجربہ کار اور کرائم فائیٹر افسران میں ھوتا ہے۔ وہ سی پی اوفیصل آباد، ڈی پی او سرگودھا اور ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن کے فرائض سرانجام دے چکے ھیں۔ سہیل چودھری سی ٹی او، ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب لاہور کے کلیدی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں