ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہیلتھ کیئر سروس ڈیلوری کو بہتر کرنے کیلئے میکانزم بنایا جائے گا،سیکرٹری صحت پنجاب

جمعرات 19 مئی 2022 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں صحت کے دونوں محکموں کے اجلاس میں سیکرٹری صحت علی جان خان نے دونوں محکموں کے زیر التوا کیسز، انفراسٹرکچر اور سروس ڈیلوری کی بہتری کے سلسلہ میں تفصیلی جائزہ لیا۔سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے تمام انتظامی افسران موجود تھے جبکہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

بعد ازاں ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہیلتھ کیئر سروس ڈیلوری کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈیویلپمنٹ محمد عثمان، ایڈیشنل سیکرٹریز سمیت پروفیسر محمود شوکت، ڈاکٹر افتخار اور دیگر سینئر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔سپیشل سیکرٹری ڈیویلپمنٹ اور پروفیسر محمود شوکت نے ہیلتھ کیئر سروس ڈیلوری میں بہتری کے سلسلہ میں تجاویز سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا کہ تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں انفراسٹرکچر اور صفائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے،مریضوں کو ہسپتالوں میں ادویات اور ٹیسٹوں کی مفت سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ میڈیکل آلات اور دیگر ایکوپمنٹ کو ہر وقت فعال رکھنے کے لئے میکانزم وضع کیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آنے کیلئے تمام متعلقہ سٹاف کی بہتر تربیت کریں گے۔

سیکرٹری صحت نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت ٹیچنگ ہسپتالوں میں زیادہ بزنس کے حصول کے لئے ڈاکٹرز، نرسز سمیت پیرامیڈیکس کے رویوں میں تبدیلی لانا ہوں گی،ہسپتال کے انتظامی اور آپریشنل امور میں بہتری لاکر مریضوں کا اعتماد بحال کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں