ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چودھری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 19 مئی 2022 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چودھری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے۔ دفتر پہنچنے پر سینئر پولیس افسران اور عملے نے ڈی آئی جی آپریشنز کا استقبال کیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چودھری سی پی اوفیصل آباد، ڈی پی او سرگودھا اور ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

قبل ازیں سہیل چودھری سی ٹی او، ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب لاہور کے کلیدی عہدوں پرفائز رہ چکے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے دفتری عملے کے ساتھ میٹنگ کی اور ورکنگ بارے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اوپس روم، سنٹرل ہب،اسٹیبلشمنٹ سمیت دیگر مختلف برانچز کا وزٹ بھی کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے کہا کہ ان کے دفتر کی دروازے سائلین کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے کیونکہ ان کے نزدیک ہر شہری وی آئی پی ہے۔

(جاری ہے)

روایتی تھانہ کلچر کا خاتمہ، کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد سہیل چودھری کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 28ویں کامن سے ہے اور ان کا شمار انتہائی پروفیشنل، تجربہ کار اور کرائم فائیٹر افسران میں ہوتاہے۔ حالیہ تعیناتی سے قبل سہیل چودھری ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں