ڈی ایس محمد حنیف گل کی وزیرآباد- سیالکوٹ ۔نارووال سیکشن کی موٹر ٹرالی انسپکشن ، ٹریک کے لیول،پھاٹک،کیبن اور انٹر لاکنگ سسٹم کو چیک کیا

جمعرات 19 مئی 2022 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد حنیف گل نے جمعرات کے روز وزیرآباد،سیالکوٹ ،نارووال سیکشن کی موٹر ٹرالی انسپکشن کی ۔انہوں نے سمبڑیال،سیالکوٹ اور نارووال ریلوے اسٹیشن کو خصوصی چیک کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بذریعہ موٹر ٹرالی انسپیکشن سے ٹریک کی ہر چیز واضح ہو جاتی ہے ۔

انہوں نے ٹریک کے لیول،پھاٹک،کیبن اور انٹر لاکنگ سسٹم کو بھی چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تاکید کی کہ صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔ ڈی ایس نے مزید کہا کہ ریلوے میں ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔انہوں نے ریلوے اہلکاروں کو محنت اور دیانتداری سے ڈیوٹی سرانجام دینے کی تاکید کی۔ اور کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے ویژن کے مطابق کام کیا جائے۔انہوں نے اچھی کارکردگی دکھانے والے سٹیشن ماسٹر سمبڑیال رانا جاوید اقبال ،موٹر مکینک محمد وارث اور گیٹ کیپر محمد اختر کو 1000 ہزار روپے نقد انعام دیا۔ اس موقع پر ڈویژنل انجینئر سخاوت علی بھی ان کے ساتھ تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں