مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کا معاملہ، خاتون ٹک ٹاکر نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی

جمعرات 19 مئی 2022 22:30

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کا معاملہ، خاتون ٹک ٹاکر نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے الزام کا سامنا کرنے والی خاتون ٹک ٹاکر نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

ٹک ٹاکر کے خلاف تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ٹک ٹاکر خاتون پر مارگلہ ہلز پر آگ لگانے کے الزام پر ایف آئی آر درج ہے۔اسلام آباد پولیس کی ٹیم ٹک ٹاکر خاتون کو گرفتار کرنے لاہور آئی تاہم معروف ٹک ٹاکر ڈولی نے اسلام آباد کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں