رائے ونڈ ریلوے ٹریک ورکشاپ کے سینکڑوں ملازمین کااپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 20 مئی 2022 22:52

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) رائے ونڈ ریلوے ٹریک ورکشاپ کے سینکڑوں ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ملازمین نے ،ہیٹ الائونس ،میڈیکل الائونس سمیت دیگر مطالبات پورے نہ ہونے تک کام چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کی دوسری بڑی ریلوئے ٹریک ورکشاپ کے سینکڑوں ملازمین نے ریل کاپ انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرصہ بیس سال سے کام کررہے ہیں لیکن ہمیں مستقل نہیں کیا جارہا ،ہماری تمام الائونسز بند کردئیے گئے ہیں ہیٹ الائونس ،میڈیکل الائونس سمیت دیگر الائونسز بند کردئیے گئے ہیں متعدد مزدور جان کی بازی ہار چکے ہیں آگ میں کام کرنیوالے سینکڑوں ملازمین اپنی بینائی کھو چکے ہیں ،ہاتھ اور ٹانگیں ضائع کروا چکے ہیں لیکن ریل کاپ کی چیرہ دستیاں عروج پر ہیں ،ریل کاپ انتظامیہ کے ظلم وستم کی انتہایہاں تک پہنچ چکی ہے کہ حادثے کا شکار ہونیوالے مزدوروںکی چھٹیاں تک منسوخ کرکے انکی تنخواہیں کاٹ لی گئی ہیں ،مزدوروں نے وفاقی وزیر ریلوئے خواجہ سعدرفیق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ہمیں مستقل کیا جائے اور تمام الائونسز بحال کئے جائیں ،مزدوروں نے تمام مطالبات پورے نہ ہونے تک کام چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں