ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پرمتعدد کانداروں کو جرمانے

ہفتہ 21 مئی 2022 23:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ذیشان ندیم نے مغلپورہ ریلوے ورکشاپ کا دورہ کیا اورپھلوں و سبزیوں کی دکانوں پر قیمتوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ ہونے پرمتعدد دکانداروں کو 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ دکاندار مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر پھل و سبزیاں فروخت کریں ، اوورچارجنگ برداشت نہیں کی جائےگی، گراں فروشی پر سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی کی ہدایت پر پرائس انسپکشن کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں