اے ڈی سی جنرل کی زیر صدارت شجرکاری مہم بارے اجلاس

ہفتہ 21 مئی 2022 23:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر مجتبیٰ کی زیر صدارت شجرکاری مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام الائیڈ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی او فاریسٹ عمران ستار نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 9 لاکھ 27 ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے جن میں سے 6 لاکھ پودے اب تک لگائے جا چکے ہیں ، ڈیفنس، ایجوکیشن اور ہیلتھ کے محکمہ جات کو فری پودے دئیے جا رہے ہیں، کسانوں کو 2 روپے اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کو 8 روپے کا پودا دیا جا رہا ہے۔اے ڈی سی جنرل نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ٹارگٹ کے حصول کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ درخت لگانے سے ماحول کے تناؤ میں کمی واقع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں