اے سی شالیمار کاٹریفک لوڈ مینجمنٹ کیمپ کا دورہ ، انسداد تجاوزات مہم کا جائزہ لیا

ہفتہ 21 مئی 2022 23:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ذیشان ندیم نے شالیمار لنک روڈ تا مغلپورہ کا دورہ کیا اورٹریفک لوڈ مینجمنٹ کیمپ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ 24 اہم شاہراہوں کو ماڈل شاہراہیں بنانے کا عمل جاری ہے، اس حوالے سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران تجاوزات کے خاتمہ کے لیے متحرک ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے ٹیموں کو ہدایات جاری کیں اور کہا کہ شالیمار ہسپتال کے نزدیک غیر قانونی طور پر قائم ٹیکسی اور چنگ چی رکشہ سٹینڈ کو ختم کروایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلڈنگ میٹریل کو فوری ہٹایا جائے اورزیرِ تعمیر سائٹس کو شیٹس کے ساتھ کور کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں