شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں،ان کی رہائی کا حکم دیدیا، حمزہ شہباز

ہفتہ 21 مئی 2022 23:02

شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں،ان کی رہائی کا حکم دیدیا، حمزہ شہباز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہبازنے کہاہے کہ شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں،ان کی رہائی کا حکم دیدیا ہے۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے کہاکہ کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی۔ شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن عملے کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

تفتیش اور تحقیقات کے نتیجے میں اگر گرفتاری ناگزیر ہے تو قانون اپنا راستہ خود بنالے گا۔انہوں نے کہاکہ شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا۔ مسلم لیگ )ن( بحیثیت سیاسی جماعت خواتین کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔ ملتان میں مریم نواز کے بارے میں بے ہودہ زبان کی مذمت کرتے ہیں مگر انتقام ہمارا شیوہ نہیں-انہوں نے کہاکہ راولپنڈی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن کی تحویل سے چھڑوا کر رہا کیا جائی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں