پیپلز پارٹی مرکز اور پنجاب میں اتحادیوں کیساتھ جم کرکھڑی ہے۔،سید حسن مرتضی

اتوار 22 مئی 2022 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مرکز اور پنجاب میں اتحادیوں کیساتھ جم کرکھڑی ہے۔گزشتہ روز مال روڈ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو گاوں،گوٹھ اور محلے کی طرح چلایا جا رہا ہےپنجاب اسمبلی جتنی بے توقیر اس کسٹوڈین آف دی ہاوس کے دور میں ہوئی ہے اسکی ماضی میں مثال ملتی ہے نہ آئندہ صدی میں ملے گی،ملک کے سب سے بڑے صوبے میں انسانیت کی اس سے بڑی تذلیل نہیں دیکھی ۔

پنجاب اسمبلی کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الہی پنجاب اسمبلی پر سیاسی دوکانداری بند کریں،تاریخیں بدلنے سے آپ کی قسمت نہیں بدلے گی، پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں آپ داغی سپیکر کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اختیارات کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنیوالے کو سپیکر کے عہدے پر نہیں رہنا چاہیے،آپ کو اپنے ارکان اسمبلی نے پھر ٹھینگا دکھانا ہے اوردوبارہ گنتی میں بھی حمزہ شہباز ہی وزیر اعلی منتخب ہو نگے۔حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ آئینی عہدے کو بحران اور انتشار کیلئے استعمال کرنیکی اجازت نہیں دینگے،پنجاب اسمبلی کے گرفتار ملازمین کو چوہدریوں کی ذاتی ملازمت سے اجتناب برتنا چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں