uانسانیت کی خدمت کرنیوالے رکاوٹوں سے نہیں گھبراتی: شوکت ورک

م*محکموں کیلئے سچائی تک رسائی ہرگز دشوار نہیں، جھوٹ کی بنیاد پرکوئی نہیں جیت سکتا

اتوار 22 مئی 2022 21:00

ظ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2022ء) دین فائونڈیشن کے مرکزی چیئرمین اورڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت ورک نے کہا ہے کہ بزم احباب ہسپتال ایک تاریخ ہے جوفراموش نہیں کی جاسکتی، اس کانام تبدیل کرنے کاواحدمقصد اپنے قومی ہیرو کی خدمات کوسراہنا تھا ۔ ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کے درودیواراوراس ادارے سے مستفید ہونیوالے لاکھوں مستحق مریض ہماری خدمت اورکمٹمنٹ کے غماز ہیں۔

انسانیت کی خدمت کرنیوالے رکاوٹوں سے نہیں گھبراتے۔انسانیت کے مخلص خادمین کیلئے قدرت راستہ بناتی ہے ۔محکموں کیلئے سچائی تک رسائی ہرگز دشوار نہیں، جھوٹ کی بنیاد پرکوئی نہیں جیت سکتا ۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ڈاکٹر شوکت ورک نے مزید کہا کہ خودساختہ معلومات اوربے بنیاد درخواست کی بنیاد پرفرض شناس سرکاری محکموں اورباشعورشہریوں کوگمراہ نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے پاکستان میں جعلی اورجھوٹی درخواست بازی ٹرینڈ بن گئی ہے لیکن شفاف تحقیقات کے نتیجہ میں یہ عناصر بے نقاب ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈونرز اورشہریوں کاپیسہ دھوکے سے ہتھیانے اوران کے سرپرستی کرنیوالے کردار وں کوقدرت کی گرفت اورغضب سے کوئی نہیں بچاسکتا ۔حالیہ عیدالفطر سے تین روز قبل جوہرٹائون لاہور کے ڈونر خالد نظامی سے ہمارے ہیڈآفس 18کے ماڈل ٹائون لاہور سے چوری شدہ رسید بک پرپندرہ ہزارروپے بٹورنے والے جعلساز اورنوسربازکے رنگے ہاتھوں گرفتاری کے باوجوداس کیخلاف ایف آئی آر درج نہ ہوناایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بڑے کابیٹایابیٹی قانون سے ماورا نہیں ،کوئی ہماری محنت پرشب خون نہیں مارسکتا ۔ہم اپنے چیئرمین قیصر امین بٹ القادری کی قیادت میںڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کی تکمیل اوراسے کامیابی سے آپریشنل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں