Y موبائل پولیس خدمت مرکز/ رواں ہفتے کا شیڈول

اتوار 22 مئی 2022 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2022ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور کیپٹن(ر) محمد سہیل چودھری نے کہا ہے کہ پولیس خدمت مراکز شہریوں کوبہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔شہریوں کوایک ہی چھت تلے کریکٹر وتصدیقی سرٹیفکیٹس سمیت 14 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس موبائل خدمت مرکز رواں ہفتے کے دوران بروزسوموارشاہدرہ بس سٹاپ،منگل حاجی کوٹ شاہدرہ ٹاؤن،بدھ بیگم کوٹ،جمعرات نزد شاہدرہ ہسپتال،جمعہ کاہنہ جبکہ بروز ہفتہ گجومتہ نشترکالونی فرائض سرانجام دے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ موبائل پولیس خدمت مرکز دفتری اوقات کار میں مقرر کردہ پوائنٹس پر موجود ہوگا۔شہری اپنے قریبی خدمت مرکز سے استفادہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ خدمت مراکز کا سٹاف شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں