وزیراعظم محمد شہباز شریف کی نومنتخب آسٹریلوی ہم منصب انتھونی البانیز کو مبارکباد

اتوار 22 مئی 2022 21:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آسٹریلیا کے نومتخب ہم منصب انتھونی البانیز (ایلبو) کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آسٹریلوی لیبر رہنما کی کامیابی عوام کی جانب سے ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاک آسٹریلیا دوستی کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں