ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ایل ڈی اے دفاتر کا تفصیلی دورہ

ڈائریکٹر ون ونڈو اوردیگر افسران نے ڈائریکٹر جنرل کو ایل ڈی اے کے مختلف شعبوں، دائرہ کار اور امور پر بریفنگ دی

پیر 23 مئی 2022 17:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری محمد علی رندھاوا نے ایل ڈ ی اے ون ونڈو سیل اور دیگر دفاتر کا تفصیلی دورہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ون ونڈو اوردیگر افسران نے ڈائریکٹر جنرل چوہدری محمد علی رندھاوا کو ایل ڈی اے کے مختلف شعبوں، دائرہ کار اور امور پر بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل نے مختلف دفاتر میں جاکر افسران و ملازمین کی حاضری کی صورتحال کو چیک کیا۔

ڈی جی ایل ڈ ی اے سینٹرل ریکارڈ روم بھی گئے اور انونٹری رجسٹر چیک کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے کی تمام فائلوں اوردیگر ریکارڈ کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔دفاتر میں فائر سیفٹی ، الارم اور آگ بجھانے والے دیگر آلات کو آپریشنل رکھا جا ئے اور دفاتر میں صفائی کا خا ص خیال رکھا جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل( ہیڈکوارٹرز) فارقلیط میر، ایڈیشنل ڈائریکٹر (ہائوسنگ )قدیر احمد باجوہ ‘ ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹرز اکبر نکئی ‘چیف انجینئرزاسرار سعید اور مظہر حسین خان ‘چیف سکیورٹی آفیسر سمیت دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں