ایل ڈی اے کی کارروائی، متعدد غیر قانونی عمارتیں مسمار

پیر 23 مئی 2022 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری محمد علی رندھاواکی ہدایت پر ایل ڈی اے کے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز کے عملے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کر کے متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔ایل ڈی اے کے عملے نے کینال روڈپر ایک غیرقانونی لینڈ سب ڈویژن اور سوسائٹی آفس مسمار کر دیا ۔

او پی ایف فارمز ہائوسنگ سکیم میں غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرقانونی ہائوسنگ سکیم او پی ایف ٹائون کا مرکزی گیٹ مسمار کر دیا گیا۔جان محمد روڈ پر ایک غیرقانونی لینڈ سب ڈویژن مسمار کر دی گئی۔آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ (پی ایچ ایس )شاہد ندیم نے کی ۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفر ی بھی موجود تھی۔دریں اثناء چیف ٹا ئون پلانرایل ڈی اے طاہر میو نے قبضہ گروپوں اور لینڈ مافیاز کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے کی حدود میں کسی قسم کی غیرقانونی تعمیراتی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیاجائے گااورغیرقانونی تعمیرا ت کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں