حکومت بدلتے ہی سکولوں میں تیس ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

پہلے مرحلے میں پنجاب میں 16 ہزار اور لاہور کے سکولوں کیلئے 776 اساتذہ بھرتی کیے جانا تھے

پیر 23 مئی 2022 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) حکومت بدلتے ہی سکولوں میں تیس ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا،پہلے مرحلے میں پنجاب میں 16 ہزار اور لاہور کے سکولوں کیلئے 776 اساتذہ بھرتی کیے جانا تھے۔ سکولوں میں تیس ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا،سکولوں میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار ہے۔

سابقہ دور حکومت میں 30 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں پنجاب میں 16 ہزار اور لاہور کے سکولوں کیلئے 776 اساتذہ بھرتی کیے جانا تھے۔لاہور کے سکولوں میں اساتذہ کی کل 2990 آسامیاں خالی پڑی ہیں۔اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے تاحال موجودہ حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا۔سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی کمی کے باعث سکولوں میں پڑھائی کا نظام بری طرح متاثر ہے،سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے فوری بھرتی کی اشد ضرورت ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیمطابق حکومت سے منظوری ملتے ہی بھرتیوں کیلئے اشتہار دے دیا جائے گا،سولہ ہزار بھرتیوں کیلئے سمری پہلے ہی وزیر اعلی پنجاب کو بھیج رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں