رائے ونڈ میں واجبات کی عدم ادائیگی پر سرکاری 57دکانیں سیل کرنے کے احکامات جاری

منگل 24 مئی 2022 00:00

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) رائے ونڈ میں واجبات کی عدم ادائیگی پر سرکاری 57دکانیں سیل کرنے کے احکامات جاری ،57دکانوں کے ذمہ 25703760روپے رقم واجب الادا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن (سی اویونٹ رائے ونڈ )کی ملکیتی 156دکانوں میں سے 57دکانوں کے کرایہ دارکروڑوں روپے کے نادہندہ نکلے ہیں ،کئی سالوں سے 57کرائے داروں نے سرکاری خزانے میں اپنے واجبات ادا نہیں کئے جس کے باعث انتظامیہ نے 57کرائے داروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انکی دکانیں سیل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ذرائع کے مطابق دکان نمبر 2کے ذمہ 613952روپے ،دکان نمبر 4کے ذمہ688823روپے ،دکان نمبر 5کے ذمہ 399594روپے ،دکان نمبر 8کے ذمہ 562659روپے ،دکان نمبر 9کے ذمہ 636192روپے ،دکان نمبر 10کے ذمہ 554223روپے ،دکان نمبر14 کے ذمہ1221499روپے، دکان نمبر15 کے ذمہ890444 ،دکان نمبر16 کے ذمہ678339، دکان نمبر18 کے ذمہ 1524167روپے، دکان نمبر19 کے ذمہ325212روپے، دکان نمبر21 کے ذمہ525457روپے، دکان نمبر22 کے ذمہ 618077روپے، دکان نمبر30 کے ذمہ 191260روپے، دکان نمبر33 کے ذمہ292806روپے، دکان نمبر34 کے ذمہ 366498روپے، دکان نمبر 35 کے ذمہ370889روپے، دکان نمبر42 کے ذمہ465026روپے، دکان نمبر45 کے ذمہ426133روپیء دکان نمبر46 کے ذمہ685180روپے، دکان نمبر49 کے ذمہ435205روپے ،دکان نمبر 50کے ذمہ 463414روپے ،دکان نمبر 54 کے ذمہ 423203روپے،دکان نمبر 62کے ذمہ 697301روپے،دکان نمبر 65کے ذمہ558644روپے،دکان نمبر 66کے ذمہ 469555روپے،دکان نمبر 71کے ذمہ 378609روپے،دکان نمبر 73کے ذمہ595370روپے،دکان نمبر 77کے ذمہ436851روپے،دکان نمبر 78کے ذمہ897056روپے،دکان نمبر 84کے ذمہ702095روپے،دکان نمبر 85کے ذمہ 366666روپے،دکان نمبر 86کے ذمہ893021روپے،دکان نمبر 93کے ذمہ1085347روپے،دکان نمبر 94کے ذمہ600817روپے،دکان نمبر 96کے ذمہ1071579روپے،دکان نمبر 99کے ذمہ798006روپے،دکان نمبر 100کے ذمہ840083روپے،دکان نمبر 102کے ذمہ499310روپے،دکان نمبر 114کے ذمہ577787روپے،دکان نمبر 115کے ذمہ513243روپے،دکان نمبر 122Aکے ذمہ364168روپے واجب الادا ہیں ،ذرائع کے مطابق ان 57نادہندگان کو بارہا مرتبہ نوٹس دینے کے باجود انکی طرف سے معقول ریکوری نہ ہونے کی وجہ سے میٹروپولیٹن کارپوریشن افسران نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں ہفتے میں پولیس کی بھاری نفری کیساتھ آپریشن کیا جارہا ہے ،ڈھائی کروڑروپے کی ریکوری ہونے سے میٹروپولیٹن کارپویشن کے مالی حالات بہت بہتر ہوجائیں گے افسوسناک امر یہ ہے کہ رائے ونڈ کے وسائل لاہور خرچ ہونے پر مقامی حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائے ونڈ کی آمد ن اور وسائل رائے ونڈ پر خرچ کئے جائیں ،شہر مسائل سے دوچار ہے لیکن یہاں سے حاصل شدہ آمدن لاہور پر خرچ کی جارہی ہے جو مقامی لوگوں کیساتھ سراسر ناانصافی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں