پولیو مہم میں 20لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف پورا کیا جائے گا،ڈی سی لاہور

منگل 24 مئی 2022 00:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز انسداد پولیو مہم کا پہلا روز تھا،ضلعی انتظامیہ نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے ،پولیو مہم 23 مئی تا 27 مئی تک جاری رہے گی جبکہ 27 تا 29 مئی کیچ اپ ڈے کے طور پر ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 6800ٹیمیں پولیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں اوراسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ڈی اوز ہیلتھ پولیو ورکرز کی سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریبا 20 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جانے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ اس سلسلہ میں مکمل تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں