خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت واسا آفس میں اجلاس ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

پیر 23 مئی 2022 18:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت واسا آفس میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کا انعقادہوا۔اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز، ایم ڈی واسا محمد تنویر، ڈی ایم ڈی واسا غفران احمد سمیت تمام ڈائریکٹرز شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

خواجہ احمد حسان نے ترقیاتی منصوبوں کو مون سون سے قبل مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ڈیسلٹنگ شیڈول عوامی نمائندوں کی مدد سے مکمل کیا جائے ۔

ڈیسلٹنگ آپریشن کے بعد سلٹ کو فوری کلیئر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالہ کو فوری ممکن بنایا جائے اور مون سون سے قبل ڈیسلٹنگ آپریشن مزید تیز کیا جائے۔ اس موقع پر واسا لاہور کے تمام سب ڈویژنز میں 33 کوآرڈینیٹرز مقرر کر دیے گئے ۔معاون خصوصی خواجہ احمد حسان اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز نے کوآرڈینیٹرز میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں