اسسٹنٹ کمشنرز کے مختلف علاقوں کے دورے، انسدادپولیو مہم کا جائزہ لیا

پیر 23 مئی 2022 18:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) ضلعی انتظامیہ کے افسران نے مختلف علاقوں کے دورے کر کے انسدادپولیو مہم کا جائز لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ذیشان ندیم نے یو سی 18 کا دورہ کیا اور ٹیم نمبر 24 کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر قرا ۃالعین ظفر نے میاں میر ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کیا اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون سونیا صدف نے جناح ہسپتال اتفاق ہسپتال کا دورہ کیا اورہسپتال میں آئے ہوئے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ضلعی افسران نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور پولیو ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو سختی سے مانیٹر کیا۔انہوں نے پولیو ورکرز کو پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز پولیو مہم کو انتہائی ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں اورقومی فریضہ سمجھ کر پولیو مہم میں اہم کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیومہم میں کسی قسم کی غفلت کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔والدین بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کو بہت بڑی محرومی سے بچا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں