ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

پیر 23 مئی 2022 19:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت مون سون کے باعث شہر میں اربن فلڈ اور دریائے راوی میں آنے والے سیلاب کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں واسا، ایم سی ایل، ایل ڈبلیو ایم سی، ہیلتھ، لائیو سٹاک، محکمہ انہار، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، پبلک ہیلتھ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اس مو قع پر ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ واسا، ایم سی ایل مل کر جمعرات تک مون سون کی بارشوں اور اربن فلڈ کے لئے مل کر کام کریں گے۔ اس بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جائے شہر کے نشیبی علاقوں اور چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی جائے جہاں واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اپنے کیمپس لگائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کی ڈرینوں اور نالوں میں صفائی ستھرائی کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا جائے،ر وہی نالے پر تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے، ریسکیو 1122 کو مون سون اور فلڈ کے حوالے سے اپنی تیاریاں فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہاکہ مون سون یا فلڈ کے دوران کوئی بلڈنگ گری تو متعلقہ بلڈنگ انسپکٹر ذمہ دار ہو گا۔لائیو سٹاک، ریسکیو 1122 اور محکمہ ہیلتھ سیلاب کے دوران کیمپس لگائیں گے جبکہ تمام محکمے اس حوالے سے اپنے پلان کو فائنل کریں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے جمعرات26مئی کودوبارہ اجلاس طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں