ڈی ایس ریلوے لاہور کا اسٹیشنز پر مسافروں کیلئے صفائی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 23 مئی 2022 19:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد حنیف گل کی ہدایت پر رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے بیٹھنے کے لیے پچیس بینچز کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور سینٹری ورکرز کی تعداد 3 کردی گئی تاکہ صفائی کو مزید بہتر کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صفائی اور پانی کی دستیابی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،یہ ہم سب کا فرض ہے کہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچائی جائیں ۔

ریلوے اسٹیشن چنیوٹ پر مسافروں کے لئے ٹھنڈے پانی کا کولر بھی مہیا کیا گیا ہے ۔ریلوے اسٹیشن لاہور پر ٹھنڈے پانی کے کولرز کی تعداد کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ڈی ایس آفس میں آنے والے مہمانوں کے لیے بھی ٹھنڈے پانی کا کولر نصب کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دفتر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کو بھی جلد ورکنگ پوزیشن میں لایا جائے گا ۔ انہوں نے ریلوے اسٹاف کو ہدایت کی کہ صفائی اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو مزید بہتر کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں