لاہور میں انسداد پولیو مہم 23 سی27 مئی 2022 تک جاری رہے گی

لاہور میں جاری پولیو مہم میں شہر کے 20لاکھ بچے پولیو وائرس سے محفوظ ہونگے‘کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان

پیر 23 مئی 2022 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ لاہور میں انسداد پولیو مہم 23 سی27 مئی 2022 تک جاری رہے گی۔ کمشنر لاہور نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ میں بچوں کو پولیو قطرے پلائے۔ اس موقع پر کمشنر لاہورنے کہا کہ لاہور میں جاری پولیو مہم میں شہر کے 20لاکھ بچے پولیو وائرس سے محفوظ ہونگے۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کا واحد ہدف ہے کہ کوئی بچہ پولیو قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے اپیل کی کہ والدین، معززین علاقہ انسداد پولیو قومی مہم میں پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پولیو ویکسین کی سپلائی چین کو بین الاقوامی معیار پر یقینی بنایا گیا ہے۔ شہر کی تمام 169یونین کونسلز میں انسدادِپولیو ٹیمیں گھر گھر دستک دے رہی ہیں۔

شہر کی تمام یونین کونسلز میں پولیو پر مامور ٹیموں کو سکیورٹی کور دیا جارہا ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ پولیوٹیمیں محلوں، کچی آبادیوں، جھونپڑیوں، بس اڈوں تک بھی پہنچ رہی ہیں۔ پولیو عمر بھر کی معذوری ہے۔ہم اپنی اولادوں کو محفوظ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اگر ایک بچہ بھی پولیو قطرے پینے سے رہ گیا تو یہ ہم سب کی ناکامی شمار ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں