نایاب چنکارہ ہرن اور جنگلی پرندوں کے تین غیرقانونی شکاری گرفتار ، جرمانہ عائد

پیر 23 مئی 2022 19:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کا صوبہ بھر میں جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیرقانونی شکاریوں کے خلاف آپریشن بھرپور انداز سے جاری و ساری ہے جس کے نتیجے میں صحرائے چولستان سے نایاب چنکارہ ہرن اور جنگلی پرندوں کے تین غیرقانونی شکاری گرفتار کر کے انہیں ایک لاکھ تیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف بہاولپور ریجن رائے زاہد علی کی سرپرستی میں وائلڈلائف سٹاف رحیم یار خان نے صحرائے چولستان میں موٹرسائیکل پر نایاب چنکارہ ہرن کا شکار کرنیوالا ایک شکاری ذبح شدہ ایک چنکارہ ہرن سمیت گرفتا رکرلیا ۔ ملزم کو وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے مال مقدمہ سمیت فوری طور پر مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے جرمانہ اور مال مقدمہ بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم صادر فرمایا ۔ اسی طر ح دیگر دو کامیاب کارروائیوں کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع بہاولنگر منور حسین نجمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فورٹ عباس اور منچن آباد سے جنگلی پرندوں کے دو غیر قانونی شکاری حراست میں لے کر وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی شروع کردی ہے اور ایک مقدمہ میں کیس کمپائونڈ کرنے کی درخواست پر تیس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا جبکہ دوسرے مقدمہ میں چالان عدالت بھیج دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں