لاہور کی سیشن عدالت کی پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں 16 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

پیر 23 مئی 2022 21:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) لاہور کی سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں 16 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

عدالت نے سماعت کے دوران تمام ملزمان کی 25 مئی تک ضمانتیں منظور کی ہیں۔سیشن عدالت کی جانب سے ملزمان کو ضمانت کیلئے پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔عدالت نے قلعہ گجر سنگھ پولیس سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں