صوبہ پنجاب میں روڈ سیکٹر کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری

منگل 24 مئی 2022 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2021-22 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 78 ویں اجلاس میں روڈ سیکٹر کی 2 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 1 ارب 41کروڑ 7 لاکھ 69 ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ علی سرفراز حسین نے کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں جھل روڈ ریلوے کراسنگ سے ساہیوال شہر تک فلائی اوور کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 80کروڑ 7 لاکھ91 ہزار روپے اور کوٹ مومن سے سلام انٹر چینج موٹر وے M-2 کے ساتھ بشمول کوٹ مومن روڈ سے 8/ASB سے بھکی روڈ (لمبائی 16.92کلومیٹر) (ترمیمی) کی تعمیر و مرمت، کشادگی و بحالی کیلئے 60 کروڑ 99 لاکھ 78 ہزار روپے شامل ہیں۔

اجلاس میں صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں