پنجاب میں روڈ سیکٹر کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری

منگل 24 مئی 2022 17:02

پنجاب میں روڈ سیکٹر کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2021-22 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 78ویں اجلاس میں روڈ سیکٹر کی 2 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 1 ارب 41کروڑ 7لاکھ 69ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ علی سرفراز حسین نے کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں جھل روڈ ریلوے کراسنگ سے ساہیوال شہر تک فلائی اوور کی تعمیر (ترمیمی)کیلئے 80کروڑ 7 لاکھ 91 ہزار روپے اور کوٹ مومن سے سلام انٹر چینج موٹر وے M-2 کے ساتھ بشمول کوٹ مومن روڈ سے 8/ASB سے بھکی روڈ (لمبائی 16.92کلومیٹر)(ترمیمی)کی تعمیر و مرمت، کشادگی و بحالی کیلئے 60 کروڑ 99 لاکھ 78 ہزار روپے شامل ہیں۔

اجلاس میں صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں