u یوم تکبیر استحکام پاکستان کیلئے تجدیدعہدکادن ہی: شوکت ورک

گ*ہم وطن دفاع پاکستان کیلئے جام شہادت نوش کرنیوالے ہیروز کو دعائوں میں یادر کھیں

منگل 24 مئی 2022 20:25

ٴلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2022ء) دین فائونڈیشن کے مرکزی چیئرمین اورڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ27مئی کو ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ میںیوم تکبیر کے سلسلہ میں پروقار تقریب منعقدکی جائے گی۔جس میںپاکستان کوایٹمی طاقت بنانیوالے ڈاکٹر عبدالقدیرخان کے معتمد رفقاء کار بھی شریک ہوں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر)زاہدعلی اکبر خان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ یوم تکبیراستحکام پاکستان کے سلسلہ میں تجدیدعہدکادن ہے،قیام پاکستان کی طرح استحکام پاکستان کیلئے قوم متحدہوجائے۔ ہم وطن یوم تکبیر کی یادیں تازہ اوردفاع وطن کاتجدیدعہد کرتے وقت تحریک قیام پاکستان کے شہداء اورایٹمی پروگرام کے شرکاء کوخصوصی طورپراپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔

(جاری ہے)

وہ تقریب کی تیاریوں کے سلسلہ میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ ڈاکٹر شوکت ورک نے مزید کہا کہ جس کسی نے پاکستان کی سا لمیت ،آزادی اورخودمختاری کی طرف میلی آنکھ سے دیکھاہم اس کی آنکھیں پھوڑدیں گے۔ہماری دفاعی قیادت پاکستان کی سا لمیت اورعزت پرکوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے حکمران یادرکھیں ان کی گالیاں ، گولیاں اوربارودی گولے پاکستانیوں کومرعوب نہیں بلکہ متحد کرنے کاکام کرتے ہیں۔

بھارت کے ساتھ برابری کی بنیادپر رابطے کے خواہاں ہیں مگر قیامت تک اس کی بالادستی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے سرخیل یٰسین ملک کیخلاف مودی سرکارکی ریاستی فسطائیت قابل مذمت ہے۔یٰسین ملک سمیت اسیرکشمیری رہنمائوں کوفوری رہاکیاجائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کوپاکستان کیخلاف ایک ہتھیار کے طورپراستعمال کرتا ہے کبھی پانی روک کراورکبھی بتائے بغیرپانی چھوڑکر،پاکستان کوزیادہ سے زیادہ مالی ،زرعی اورمعاشی نقصان پہنچانابھارت کاواحدمقصد ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں