پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام سفر نامہ نیپال کی تقریب رونمائی کا انعقاد

منگل 24 مئی 2022 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے زیر اہتمام نامور سفر نامہ نگار طاہر انوار پاشا کے چوتھے سفر نامہ ایورسٹ کی سرزمین، سفرنامہ نیپال کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سملی اعوان، حسین احمد شیرازی، پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس نیر، پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد ورک،کارٹونسٹ جاوید اقبال، شاہد ظہیر سید، ڈاکٹر عائشہ عظیم، ناصر محمود ملک، ڈائریکٹر الحمرا ذولفقار علی زلفی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکا نے سفر نامے کو خوب سراہااور امیدظاہر کی کہ مصنف کا سفر جاری رہے گا اور وہ اپنے سفر ناموں سے نوجوان نسل کو مائل کرتے رہیں گے کہ وہ بھی سفر کریں اور لکھنے کے ہنر کو فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ سفر نامے میں محض حقائق پر مبنی سفر نامہ پیش کرنے کا ہنر طاہر پاشا سے بہتر کوئی نہیں جانتا،ان کے سفر نامے سے دوسرے ملکوں کی ثقافت اور تاریخ سے روشناس ہونے کا موقع ملتا ہے، طاہر انوار پاشا نے کہا کہ سفر نامے میں خاموش پیغام ہے جس میں میاں بیوی کے درمیان تعلق اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ بیگم کے ساتھ نا صرف اچھا سفر کیا جا سکتا ہے بلکہ ایک کامیاب سفر نامہ بھی لکھا جا سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں