پولیس نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے، راستے بند کرنے کیلئے مال بردار کنٹینرز بھی پکڑ لیے

سپلائی بروقت نہ ہونے سے ملک بھرمیں اشیائے خورد و نوش کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا، کروڑوں کی اشیائے خودر و نوش خراب ہونے کا بھی خدشہ

منگل 24 مئی 2022 21:20

پولیس نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے، راستے بند کرنے کیلئے مال بردار کنٹینرز بھی پکڑ لیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) پولیس نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے راستے بند کرنے کیلئے مال بردار کنٹینرز بھی پکڑلیے جس سے ملک بھرمیں اشیائے خورونوش کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ٹرانسپورٹرز کے مطابق پولیس نے راستوں کی بندش کے لئے درجنوں کنٹینرز پکڑ لیے ہیں جس میں اشیائے خوردونوش بھی موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹرانسپوررز کے مطابق سپلائی بروقت نہ ہونے سے ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی قلت کا اندیشہ ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ایک ایک گاڑی میں کروڑوں روپے کا سامان ہے اور یہ سامان خراب ہونے کا اندیشہ ہے، جب کہ پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ حالات خراب ہوئے تو اپنے سامان کی بھی ہمیں خود ہی حفاظت کرنی ہے۔ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ اگر بروقت ترسیل نہ ہوئی تو کروڑوں کی اشیائے خورونوش خراب ہوجائیں گی اور اس سے تاجروں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں