یاسین ملک کو سزا دے کر کشمیریوں کا جذبہ دبایا نہیں جاسکے گا :چوہدری عامر اقبال

جمعرات 26 مئی 2022 22:01

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2022ء) حریت رہنماء یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنادی کشمیریوں کا جذبہ دبایا نہیں جاسکے گا، آزادی کشمیر کی بلند آواز تر بلند ہوتی رہے گی، بھارت کی خصوصی عدالت نے آزادی کشمیر کی جہدوجہد کرنے الے رہنما ء یاسین ملک کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنا دی،بھارتی عدالت نے جموں اور کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ پر10لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا، پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما چوہدری عامر اقبال سندھو جودھو دھیر میڈیا سے گفتگو میں کر رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے دانستہ طور پر خونی مارچ یسین ملک کی عدالتی سزا سے توجہ ہٹانا جبکہ یسین ملک کی اہلیہ مشال ملک اور بیٹی سلطانہ یسین نے عمران خان سے اپیل بھی کی تھی، لیکن عمران نیازی نے مقبوضہ کشمیری عوام کے دکھوں کا مداواعہ کرنے کی بجائے ان کے زخمو پر نمک چھڑاکا ہے، بھارتی عدالت کے فیصلے کیخلاف سری نگر سمیت مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہرے، وادی میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال، جبکہ کشمیریوں کے جن کے ساتھ دل دھڑکتے ہیں وہ قوم اقتدار کے لیئے پاکستان کو میدان جنگ بنارہے تھے، سرینگر میں پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پیلٹس گن استعمال کی.یاسین ملک نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بھیک نہیں مانگوں گا، یاسین ملک نے مزید کہا کہ میں دہشتگرد تھا تو کیس کے دوران میرے خلاف چارج شیٹ کیوں نہ فائل کی گئی ، میں دہشتگرد تھا تو وزیراعظم واجپائی کے دور میں مجھے پاسپورٹ کیوں جاری ہوا، میں دہشت گرد تھا تو مجھے انڈیا، دیگرملکوں میں اہم جگہوں پر لیکچر دینے کاموقع کیوں دیاگیا،، عدالت نے یاسین ملک کے سوالات کو نظر اندازکیا اور کہا کہ ان باتوں کاوقت گزرگیا، عدالت نے کہا کہ یہ بتائیں آپ تجویز کی گئی سزا پر کیا کہنا چاہتے ہیں، جس پر یاسین ملک نے کہا کہ میں عدالت سے بھیک نہیں مانگوں گا،جوعدالت کوٹھیک لگتا ہے وہ کری.انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے گاندھی کے اصولوں پر عمل پیرا رہاہوں، بھارتی انٹیلی جنس کسی دہشتگرد سرگرمی میں میراملوث ہونا ثابت کرد و توسیاست چھوڑ دوں گا، کسی پُرتشدد سرگرمی میں میراملوث ہوناثابت ہوجا ئے تو موت کی سزاقبول کرلوں گا، میں سزاسے متعلق کوئی بھیک نہیں مانگوں گا، اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑ تا ہوں�

(جاری ہے)

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں